اسد قیصر نے کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہ ہونے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہیں ہیں۔
اسد قیصر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالا جیل میں ملاقاتیں محدود ہیں، پیغام رسانی میں رکاوٹیں ہیں، پارٹی میں پالیسی سازی سے ایک طرح سے ہم لاتعلق ہو چکے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنی سوجھ بوجھ کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، پارٹی میں پالیسی سازی میں ہمارا وہ کردار نہیں جو ماضی میں رہا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پالیسی اڈیالا سے ہی آتی ہے لیکن پیٹرن ان چیف سے رابطوں میں مسائل ہیں، عمران خان سے ملنے والے وکلاء اور افراد کی پیغام رسانی کی کنفرمیشن بھی ضروری ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کہا کہ
پڑھیں:
14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے اور عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بھی بلند کرینگے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 14 اگست کو جشن آزادی اور بھارت سے جنگ جیتنے کی خوشی منائیں گے ساتھ ہی عمران خان کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی چیئرمین کی آزادی کے لیے جو تحریک شروع کی ہے وہ رکے گی نہیں، یہ تحریک انشااللہ چلتی رہے گی، 14 اگست کو جشن منائیں گے، ریلیاں نکالیں گے، خان صاحب کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائیں گے، انڈیا کے خلاف جو ہم نے جنگ جیتی ہے اس کا بھی جشن منائیں گے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کو واپس لانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے اس پر کیا کہیں گے؟ اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ہماری پارٹی کا انٹرنل معاملہ ہے، ہماری پارلیمانی پارٹی کی اندرونی گفتگو ہے اس کو آپس میں ڈیل کریں گے۔
انہوں ںے کہا کہ خان صاحب کا جو حکم ہوگا اس پر من و عن عمل کریں گے، استعفوں کے حوالے سے خان صاحب نے ابھی کوئی ہدایت نہیں دی، ہم اس اسمبلی میں آئے سسٹم کا حصہ بنے، احتجاج نہیں کیا ، ریلیاں نہیں نکالی، بائیکاٹ نہیں کیا البتہ اگر ایسے ہی کریں گے ہمارے ساتھ تو ہم سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔