پاکستان بنگلادیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلادیش کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 16 جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی۔
پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی اور تیسرا و آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو شیڈول کیا گیا ہے۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے (بنگلادیشی وقت کے مطابق شام 6 بجے) شروع ہوں گے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جہاں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو کلین سوئپ کیا تھا۔
ادھر ویسٹ انڈیز کے خلاف متوقع سیریز سے متعلق بھی خبریں گرم ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کو ٹی20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر غور جاری ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20 میچز امریکا میں جبکہ تین ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کھیلے جانے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آنے والے ٹی20 ورلڈکپ اور ایشیاکپ کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلی کی ہے اور اب فوکس مکمل طور پر مختصر فارمیٹ پر مرکوز ہے تاکہ بڑی ایونٹس سے قبل بھرپور تیاری ممکن بنائی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/