بابراعظم یا کوہلی؛ کِس کی کور ڈرائیو زیادہ بہتر۔۔۔
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
انگلش لیگ اسپنر عادل راشد نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو ویرات کوہلی پر ترجیع دیدی۔
حال ہی میں انگلش اسپنر معین علی اور عادل راشد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں میزبان نے سوال کیا کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کھلاڑی کی کور ڈرائیو زیادہ خوبصورت ہے؟ معین علی نے مسکراتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے کی بجائے معاملہ عادل رشید کے سپرد کر دیا، عادل رشید نے تھوڑے توقف کے بعد اعتماد سے کہا کہ میری رائے میں بابراعظم کی کور ڈرائیو زیادہ خوبصورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف کور ڈرائیو کی بات کریں تو میں بابر کو چنوں گا تاہم بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کے دیگر اسٹوکس بھی انہیں بہت پسند ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی "کور ڈرائیو" کے چرچے
معین علی نے اس لمحے پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ بابراعظم کے بڑے مداح ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عادل رشید نے بابر اعظم کو کوہلی پر ترجیح دی ہو، ماضی میں بھی وہ ایک انٹرویو میں یہی مؤقف دے چکے ہیں، اس وقت ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ بابر اور کوہلی میں سے کس کو بہتر سمجھتے ہیں، تو انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اگر حالیہ فارم کو مدنظر رکھا جائے تو میں بابر کو منتخب کروں گا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا، مگر کس نے؟
ادھر بابر اعظم کی حالیہ ٹی20 انٹرنیشنل فارم اور دستیابی پر نظر ڈالیں تو دسمبر 2023 کے بعد وہ گرین شرٹس کی نمائندگی کرتے نظر نہیں آئے، انہوں نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں بھی شرکت نہیں کی اور 28 مئی سے شروع ہونے والی 3 میچوں پر مشتمل بنگلادیش کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی ان کا نام اسکواڈ میں شامل نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے اپنے پُرانے ساتھی کو خیرباد کہہ دیا
ذرائع کے مطابق بابراعظم کو آئندہ مجوزہ ٹی20 ٹورز کیلئے بھی ٹیم پلان کا حصہ نہیں بنایا جارہا، جس کی بنیادی وجہ ان کی حالیہ فارم ہے۔
بابراعظم نے آخری مرتبہ ٹی20 انٹرنیشنل میں نصف سنچری مئی 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف بنائی تھی، جب انھوں نے 75 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی، وہ اب تک پاکستان کی جانب سے 128 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 39.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کور ڈرائیو
پڑھیں:
ویرات کوہلی کی نئی لُک نے مداحوں کو حیران کردیا
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کردیا۔
36 سالہ کوہلی ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ اب بھی بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے آخری بار بھارت کی نمائندگی چیمپئنز ٹرافی میں کی تھی۔
بھارتی نژاد کاروباری شخصیت شاش نے لندن میں کوہلی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں ویرات کوہلی نے ڈارک گرے زِپ اپ ہُوڈی، لائٹ گرے ٹی شرٹ اور ڈارک بلیو جوگرز پہن رکھے ہیں۔ شاش نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ڈونٹ نیڈ کیپشن... ود دی کنگ کوہلی‘‘۔
تاہم اس تصویر میں جس بات نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا وہ کوہلی کی داڑھی کا رنگ ہے جس میں انکے بال کافی سفید نظر آرہے ہیں۔
یہ تصویر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں کوہلی نے ایک تقریب میں انکشاف کیا تھا کہ وہ باقاعدگی سے اپنی داڑھی پر رنگ کرتے ہیں۔