ماسکو ایران کیخلاف جارحیت کے خاتمے کا خواہاں ہے، روس
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایرانی سرزمین پر صیہونی رژیم کی جارحیت کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف جارحیت کو فی الفور بند کرنے پر تاکید کی ہے اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی میں اضافہ، پورے خطے سمیت دنیا بھر کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق صورتحال میں کشیدگی، علاقائی و عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ روسی وزیر خارجہ نے ایرانی سرزمین کے خلاف صیہونی رژیم کی حالیہ جارحیت پر ایک مرتبہ پھر تنقید کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملہ بے بنیاد تھا جبکہ روس، ایران کے خلاف جارحیت کو روکنے اور سیاسی و سفارتی راستے پر واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے موجودہ بحران کے حل کے لئے ماسکو کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے متعلق صورتحال میں کشیدگی کے حل کے لئے طریقہ کار امریکہ، ایران اور اسرائیل کو تجویز کر دیا گیا ہے جبکہ ماسکو خود بھی اس معاملے پر بات چیت کرنے کو تیار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔