پاک امریکہ تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت، آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور امریکی وزیر تجارت کے مابین باہمی ٹیرفس سے متعلق ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے تحت اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک نے آئندہ ہفتے تک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لُٹنِک کے مابین باہمی ٹیرفس (reciprocal tariffs) سے متعلق ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے تحت اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پایا ہے۔
اجلاس میں فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تکنیکی سطح کے تمام امور آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیے جائیں گے، میٹنگ کے دوران دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی معاہدہ دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا کرے گا اور یکساں فوائد کے حصول کو یقینی بنائے گا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں حکومتوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ جلد ہی ایک جامع تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا جو پاکستان اور امریکہ دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین پر اتفاق پیش رفت
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔