افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا، 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ گوادر پر افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جا رہا ہے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ گوادر پورٹ خطے کی تجارت کا مرکز بن رہا ہے اور امید ہے کہ گوادر سے ٹرانزٹ کے اخراجات میں کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فروری کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادر پہنچا ہے، گوادر کی پیش رفت پاکستان کی کامیاب بحری پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گوادر پورٹ جہاز گوادر
پڑھیں:
برطانوی وزیر ٹریڈ پالیسی کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود: احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے برطانوی منسٹر آف اسٹیٹ برائے تجارتی پالیسی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ پر زور دیا گیا۔ احسن اقبال نے حکومت کی گزشتہ تین سال کے معاشی استحکام اور ترقی کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات اور مضبوط عوامی روابط ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔