عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان میں دومنصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالرکی منظوری دے دی، رقم بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اورپانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم تک رسائی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالرخرچ ہونگے ۔
بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالرکی رقم خرچ ہوگی،پراجیکٹ کے تحت زراعت کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔۔
عالمی بینک کے مطابق دونوں منصوبے پاکستان کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت مکمل ہونگے ۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑااضافہ
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
فوٹو: فائلکفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی نے مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔