جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، ایران نے سرکاری طور پر اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایران نے بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اس کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الجزیرہ سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر کئی بار حملے کیے گئے جن سے ان کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ’جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے اس معاملے کی مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے جس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر متعلقہ ادارے کام کررہے ہیں۔
یہ بیان ایرانی حکام کی جانب سے پہلا باقاعدہ اعتراف ہے جس میں امریکی اور اسرائیلی حملوں سے جوہری تنصیبات کو سنگین نقصان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہیں، جبکہ اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ حملوں سے صرف ایران کے جوہری پروگرام میں چند ماہ کی تاخیر ہوئی ہے، مکمل تباہی نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ امریکی صدر کے مطابق یہ حملے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع تنصیبات پر کیے گئے۔ یہ کارروائی ایران کی جوہری صلاحیت پر شدید ضرب تصور کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران اسرائیل جنگ ایرانی وزارت خارجہ جوہری تنصیبات نقصانات کا اعتراف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران اسرائیل جنگ ایرانی وزارت خارجہ جوہری تنصیبات نقصانات کا اعتراف وی نیوز جوہری تنصیبات کو کی جوہری ایران کی
پڑھیں:
اعصام الحق کی ٹینس کامیابیوں کا عالمی اعتراف، یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا
ٹریون (ویب ڈیسک )پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔
اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔
اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
اس موقع پر اعصام الحق نے کہا کہ یہاں موجود ہونا یقیناً ایک حیرت انگیز احساس ہے، ایک پاکستانی بچے کے طور پر بڑے ہوتے ہوئے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا کیرئیر اتنا طویل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا، اعلیٰ ترین ٹورنامنٹس میں حصہ لینا اور چار بار نٹو اے ٹی پی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنا، یہ سب شان دار اور یادگار رہا اور یہ ایک مکمل سفر کی مانند ہے۔
اعصام الحق نے کہا کہ میرے والدین یہاں موجود ہیں، میری بیوی، میرے بیٹے اور بیٹی بھی یہاں ہیں، یہ سب کچھ سمجھ میں آنا تھوڑا مشکل ہے لیکن آخر میں مجھے اپنے شان دار کیرئیر پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے، اے ٹی پی میرے لیے ایک دوسرے خاندان کی مانند ہے۔