بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی تھری‘ میں تنقید کے باوجود ہانیہ عامر کو شامل کرنے اور اسے بھارت میں ریلیز نہ کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

برطانوی ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ بات چیت میں دلجیت دوسانجھ نے خود پر ہونے والی تنقید اور الزامات کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ ’جب یہ فلم بنائی گئی تھی، تب سب کچھ ٹھیک تھا۔ ہم نے فروری میں اس کی شوٹنگ کی تھی، اور اس وقت حالات نارمل تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد پہلگا واقعہ اور بہت کچھ ہوا جو ہمارے کنٹرول سے باہر تھا اور نہ ہی اس میں ہم میں سے کوئی ملوث تھا، میں اپنی فلم سے ہانیہ کو نکال نہیں سکتا تھا کیونکہ شوٹنگ اور ایڈیٹنگ مکمل ہوگئی تھی تو اس وجہ سے پاکستانی اداکارہ کو فلم میں رکھنے اور اسے ہندوستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور پوری ٹیم نے مشاورت کے بعد ہانیہ عامر کو فلم میں رکھنے اور اس کو بیرون ممالک میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

دلجیت نے کہا کہ ’’پروڈیوسرز نے ظاہر ہے بہت پیسہ لگایا ہے، اور جب فلم بن رہی تھی، تب موجودہ حالات جیسا کچھ نہیں ہو رہا تھا۔ ہندوستان جیسی بڑی مارکیٹ میں فلم کی ریلیز نہ ہونے پر نقصان تو ہوگا مگر اس کے باوجود اگر پروڈیوسرز صرف بیرون ملک ریلیز کرنا چاہتے ہیں، تو میں ان کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ امر ہوندل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'سردار جی 3' سے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔جب کہ اس میں نیرو باجوا، جیسمین باجوا اور گلشن گروور بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں  27 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر میں ریلیز کہا کہ اور اس

پڑھیں:

مصطفی عامر قتل کیس‘ارمغان کے والد کاوکیل کی خدمات لینے سے انکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-02-1
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی/ سٹی کورٹ میںمصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف دو مقدمات کی سماعت۔جیل حکام نے ملزم کامران قریشی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جہاں ملزم کامران قریشی نے وکیل کی خدمات لینے سے انکار کردیا،ملزم کامران قریشی نے ملیر جیل حکام کے ذریعے درخواست دائر کردی کامران قریشی کاکہنا تھا کہ مجھے کیس کی ذاتی پیروی کی اجازت دی جائے، استغاثہ کے گواہ انسپکٹر احمد بٹ کا بیان ریکارڈ کیا گیا عدالت نے دیگر غیر حاضر گواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے مقدمات کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی،کامران قریشی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات اے وی سی سی میں درج ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس‘ارمغان کے والد کاوکیل کی خدمات لینے سے انکار
  • ٹک ٹاکر علینہ عامر کا بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ
  • راہل گاندھی نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
  • دلجیت دوسانجھ کو دھمکیاں، آکلینڈ میں کنسرٹ متاثر ہونے کا خدشہ
  • مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی باعث تشویش ہے، لشکری رئیسانی
  • مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن کی خاموشی باعث تشویش ہے، لشکری رئیسانی
  • ڈپریشن اور اینزائٹی،اداکاروجے ورما نے خاموشی توڑ دی
  • انوشکا شرما سات سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار
  • صائمہ قریشی نے طلاق کے تلخ تجربے پر خاموشی توڑ دی
  • مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز، موسیقی کے بادشاہ کا کردار کون نبھا رہا ہے؟