ایس سی او کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں اور وزرائے دفاع کے اجلاس میں سلامتی سے متعلق امور پر غور
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں کا بیسواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔اسی روز چین کے نائب صدر ہان چینگ نے اجلاس میں شریک غیر ملکی وفود کے سربراہان سے ملاقات کی۔
ہان چینگ نے کہا کہ افراتفری کی دنیا میں چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مل کردیرپا سلامتی کے لیے کثیرالجہتی نظام کو برقرار رکھنے، ،باہمی مفادات کے لیے قانون کی حکمرانی پر ثابت قدم رہنے، مشترکہ حکمرانی کےلیے مساوات اور یکجہتی کو جاری رکھنے ،صلاحیتوں کی بہتری کے لیے تعاون کو گہرا کرنے میں کام کرتا رہے گا اور امن و امان کے تحفظ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کردارکوبروئے کار لایا جائےگا۔
غیرملکی وفود کے سربراہان نے شنگھائی تعاون تنظیم کےموجودہ چیئرمین کی حیثیت سے چین کے اہم کردار کو سراہا اور سلامتی چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ایک اور اطلاع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون کی زیر صدارت 25 جون سے چھنگ ڈاؤ شہر میں ہوا ۔
Post Views: 4.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون تنظیم کے کے رکن ممالک
پڑھیں:
اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے
اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل،میڈیایڈوائز چیئرمین سینیٹ میاں خرم رسول کے مطابق دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے ، چیئرمین سینیٹ خود روزانہ کی بنیاد پر کانفرنس سے متعلق تیاریوں اور انتظامی امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور سفارتی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پارلیمانی نمائندگان کی شرکت کرینگے۔ کانفرنس امن، سیکیورٹی اور ترقی کے فروغ کے موضوع پر اسلام آباد میں 11 تا 12 نومبر 2025 کو منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں ماحولیاتی اقدامات، پائیدار ترقی اور وسائل کی مساوی تقسیم سے متعلق عملی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں اقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں کرپشن اور ناقص تفتیش پر ایف آئی اے کے 10 اہلکار برخاست،2کی تنزلی غزہ کے لیے امریکی امن قرارداد، بین الاقوامی فوج کے اختیارات پر اختلاف کا خدشہ افغان طالبان سے مذاکرات جاری، سوشل میڈیا کے کسی بیان پر دھیان نہ دیں: دفتر خارجہ آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیش رفت تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت،حنیف گوہر کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم