پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے کا احترام کرتی ہے،شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات کا شرجیل انعام میمن کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ پیپلزپارٹی صحافیوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہے آزادی رائے کا احترام کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جانب سے ٹنڈوجام اور حیدرآباد کے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے راول شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے صحافیوں کے مسائل پر سب سے زیادہ پیپلزپارٹی نے توجہ دی سابقہ دور میں بے شمار صحافیوں کو بے روزگار کردیا گیا تھا انھوں نے کہا صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ملک کا چھوتھا ستون ہے اس لیے انھیں سیاسی سوچ سے بالاتر ہو کر اپنی ذمے داری ادا کرنی چاہیے انھوںنے کہا صحافی معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انھوں نے کہا پیپلزپارٹی سندھ کے حقوق کی سب سے بڑی محافظ ہے اور وہ کوئی ایسا منصوبہ منظور نہیں ہونے دے گی جس کی وجہ سے سندھ یا سندھ کی عوام متاثر ہوتی ہو انھوں نے کہا ٹنڈوجام اور حیدرآباد میں پیپلزپارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں اور کرائے جارہے ہیں بہت جلد نیاز اسٹیڈیم آباد ہو جائے گا نئے پارک بنائے جارہے ہیں ٹنڈوجام کی ہر گلی محلے میں ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں پیپلزپارٹی نے سیاست سے بلاتر ہو کر ہر یونین کونسل کو یکساں فنڈ فراہم کیے ہیں انھوںنے کہاصحافی ان حلقوں کی نشاندہی کریں جہاں پر فنڈ ملنے کے باوجود ترقیاتی کام نہیں کرائے جارہے ہم اس یونین کونسل کے چیئرمین سے اس کے بارے میں پوچھ گوچھ کریں گے لیکن عوامی کی ترقی اور بنیادی سہولت کے لیے رکھے جانے والے فنڈ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی عشائیہ میں ٹنڈوجام میونسپل کارپورشن کے وائس چیئرمین سید شفقت حسین شاہ صدر ٹنڈوجام پریس کلب اورنگزیب بھٹو،جنرل سیکرٹری ناصر حسن گدی، نائب صدر عمران سوہوجوائنٹ سیکرٹری جنیدعلی بھٹی آفیس سیکرٹری محمد شریف سینئر صحافی اختر آرائیںحاکم علی زرداری، سمیت دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صحافیوں کے نے کہا
پڑھیں:
سرگودھا ،گدھے گاڑی والے اوورلوڈ سامان لے کر جارہے ہیں جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ