ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کلائمٹ فنانس اینڈ ٹرانسپیرنسی پر جرنلسٹ فیلوشپ کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پاکستان) نے ماحولیاتی شفافیت کے فروغ اور کلائمٹ گورننس کے موضوع پر صحافیوں کی آگاہی اور تربیت کے لیے “کلائمٹ فنانس اینڈ ٹرانسپیرنسی جرنلسٹ فیلوشپ” کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ فیلوشپ کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف ماہرین، سابق جج، صحافیوں اور ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی۔
فیلوشپ کے لیے سندھ کے ان اضلاع سے 15 صحافیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہیں۔ تربیتی پروگرام میں ماہرین نے کلائمٹ گورننس، کلائمٹ فنانس میں شفافیت، کاربن مارکیٹس اور مؤثر کلائمٹ ایکشن جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے۔
تقریب میں سابق جج سپریم کورٹ اور ٹی آئی پاکستان کے چیئرمین ضیا پرویز، بورڈ آف ٹرسٹیز کی رکن ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت، سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر (پبلک اویئرنیس) کے علاوہ سینئر صحافی لبنیٰ جرار نقوی، کلائمٹ اینڈ نیچر ایکسپرٹ حمزہ بٹ، ٹی آئی پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف علی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نسرین میمن، پالیسی اینڈ ریسرچ کوآرڈینیٹر رائمہ محمود اور پروگرام ایسوسی ایٹ فریحہ فاطمہ بھی شریک تھے۔
ماہرین نے تربیتی سیشن کے دوران کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں کلائمٹ فنانس کی شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ازحد ضروری ہے تاکہ ماحولیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کا درست استعمال ممکن ہو۔ ورکشاپ میں صحافیوں کو بتایا گیا کہ کس طرح صحافت کے ذریعے ماحولیاتی خطرات اور فنڈنگ میں بے ضابطگیوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے تاکہ پالیسی ساز ادارے مؤثر اقدامات پر مجبور ہوں۔
ٹی آئی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس فیلوشپ کا بنیادی مقصد صحافیوں کو ماحولیاتی بحران، کلائمٹ فنانس، کاربن مارکیٹس اور موسمیاتی شفافیت سے متعلق موضوعات پر تحقیق اور رپورٹنگ کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ ان اہم مسائل کو عوامی اور حکومتی سطح پر اجاگر کر سکیں۔
شرکا نے ٹی آئی پاکستان کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس نوعیت کی فیلوشپ نا صرف پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی بلکہ ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی آئی پاکستان کلائمٹ فنانس
پڑھیں:
ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-01-8
اسلام آباد(صباح نیوز)بین الاقوامی ایجنسی فچ نے پاکستان کے پائیدار فنانسنگ فریم ورک کو عمدہ قرار دے دیا۔فچ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فریم ورک بین الاقوامی گرین اور سوشل فنانسنگ اصولوں سے مکمل ہم آہنگ ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریم ورک گرین بانڈز اور سوشل بانڈز کے اجرا کے لیے استعمال ہوگا، گرین منصوبوں میں قابل تجدید توانائی، توانائی بچت اور صاف ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔فچ کا کہنا ہے کہ سوشل منصوبوں میں سستی
رہائش اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی بھی شامل ہے، فریم ورک کے تحت ماحولیاتی اور سماجی دونوں فوائد کو یقینی بنایا جائے۔فچ کے اعلامیے میں ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ قرار دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق انڈس بیسن کے تحفظ اور بحالی کے لیے منصوبے متوقع ہیں، قابل تجدید توانائی اور صاف ٹرانسپورٹ کے منصوبے این ڈی سی اہداف میں مدد دیں گے۔فچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2030 تک 15 فیصد غیر مشروط کاربن اخراج میں کمی کا ہدف مقرر ہے، اضافی 35 فیصد کمی بین الاقوامی مالی معاونت سے مشروط ہے۔