دُنیا نے مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ مسترد کردیا؛ بھارتی جریدے نے پول کھول دیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
بھارتی جریدے نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کا پول کھول دیا۔
مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پررد کیا گیا ہے جب کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے بھارت کو بدترین ناکامی سمیت عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے اور دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سچ اور حقائق پر مبنی مؤقف کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
نام نہاد سفارتی کوششوں، گودی میڈیا مہم اور جھوٹے بیانات کا شور بھی بھارت کے کام نہیں آیا۔ مودی سرکار کا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا اور حقائق نے پاکستان کے مؤقف کو سچ ثابت کر دیا۔
بھارتی پروپیگنڈے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد سامنے آنے پر عالمی رائے عامہ نے مودی سرکار کے دعووں کو جھوٹا ثابت کردیا، جس سے بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی اہلیت پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک کے خلاف دعووں کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھارت اور امریکی معاہدوں کے خواہاں دکھائی دیے۔ بھارت نے امریکی شرائط پر مبنی ثالثی کو مسترد کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ْ
دریں اثنا بھارتی جریدے ’ی پرنٹ‘ نے ہی مودی کے نام نہاد بیانیے کو آشکار کر دیا ہے، جس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت 40 سال سے دہشتگردی کا شکار ہونے کے باوجود دنیا کو قائل نہیں کر سکا۔ بھارت نے 33 ممالک میں دہشتگردی کا مقدمہ پیش کیا مگر مؤثر تاثر قائم کرنے میں ناکام رہا۔
دی پرنٹ کے مطابق امریکا نے بھارت کی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کو اپنی ثالثی کا نتیجہ قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کی بے لگام اور غیر حقیقی رپورٹنگ نے عالمی سطح پر بیانیے کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنے فوجی ماہرین کے سہارے ایک مصنوعی حقیقت تخلیق کی۔ فرانسیسی اخبار ’’L'Opinion‘‘ کے مطابق بھی بھارت بیانیے کی جنگ واضح طور پر ہار گیا جب کہ دنیا نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا۔
دی پرنٹ کے مطابق بین الاقوامی جریدے ’فارن افیئرز'‘ نے بھی بھارتی خواہشات کو امریکی مفاد سے غیر ہم آہنگ قرار دیا۔ بھارت کی اندرونی قوم پرستی پر مبنی بیانیہ عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا۔ بیانیے کی جنگ میں بھارت کی کمزوری عالمی سطح پر اس کی سفارتی حیثیت کو متاثر کر رہی ہے۔
مودی سرکار کے گودی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ عالمی برادری میں بے نقاب ہو چکا ہے اور پوری دنیا پاکستان کے واضح ثبوت اور حقائق کو ترجیحاً تسلیم کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی سطح پر مودی سرکار پاکستان کے کے مطابق
پڑھیں:
شیری رحمن نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ عمل کشمیریوں کی فکری آزادی پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ کشمیر کی فکری آزادی پر پابندی بھارت کے غیر جمہوری عزائم کا عکاس ہے، کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ تاریخ کو دبانے سے حقائق مٹ نہیں جاتے، بلکہ اور نمایاں ہو جاتے ہیں، اظہار رائے کا گلا گھونٹنا بھارت کے فاشسٹ رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ بھارت کی پالیسیوں نے کشمیری نوجوانوں کو فکری غلامی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پابندیاں لگا کر بھارت صرف اپنی عالمی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا رہا ہے، سچائی کو دبانے کی ہر کوشش تاریخ میں ناکام ہوئی ہے، بھارت بھی ناکام ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کتابیں چھین کر بھارت کشمیری شناخت مٹانا چاہتا ہے، پابندیوں سے نظریات کو روکا نہیں جا سکتا، بھارت یہ سمجھنے سے قاصر ہے۔