پشاور، ایس یو سی وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اس موقع پر ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ میں میں ایران کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے ایک وفد نے ایران قونصلیٹ پشاور میں جنرل قونصلر علی بنفشہ خواہ سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین، مولانا کرامت علی حیدری اور مولانا باقر حسین شامل تھے۔ اس موقع پر ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ میں میں ایران کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔ حالیہ ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ میں رہبر معظم کی دانشمندانہ جنگی پالیسی، شہدائے مقاومت و استقامت اور ایران کی غیور عوام کی استقامت کو سراہا۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ
پڑھیں:
امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
بشکیک / تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک امریکا کی جانب سے ایران پر ہونے والی کسی بھی فوجی کارروائی میں تعاون یا مدد فراہم کرتا ہے تو اسے بھی اس کے نتائج اور بین الاقوامی ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شمالی ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرغزستان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں حصہ لینے، تعاون کرنے یا سہولت فراہم کرنے والے تمام فریق بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ادھر ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق شمالی صوبے گیلان کے نائب گورنر علی باقری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی میزائلوں نے صبح کے وقت زیباکنار میں واقع پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں فوجی تنصیب میں موجود کچھ آلات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان یا مزید تفصیلات کے بارے میں فوری طور پر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
تاحال امریکا کی جانب سے ایرانی حکام کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے بیانات سے سفارتی تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔