وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ دوران اجلاس وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی، اراکین کو بجٹ بل ترامیم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ کابینہ نے وزارتِ توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کر لیا، اجلاس میں پٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشیدگی میں کمی وفاقی کابینہ

پڑھیں:

پی پی کے لیاری ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی

—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے لیاری ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔

چیئرمین لیاری ٹاؤن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد میونسپل کمشنر کے پاس جمع کروا دی گئی۔ قرارداد وائس چیئرمین اقبال ہنگورو نے جمع کروائی ہے، جس میں 14 اراکین کے دستخط ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق لیاری ٹاؤن میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد ہوئی ہے، گلیاں اور سڑکیں ثبوت ہیں، چیئرمین لیاری ٹاؤن عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے، صفائی کرنے والے 160 ملازمین ٹاؤن کو لوٹانے سے 35 لاکھ روپے ماہانہ کرپشن ہوئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی فائلز بنائی جاتی ہیں لیکن کام نہیں ہوتا، لیاری میں کچرا کنڈیوں اور سیوریج مسائل کو بھی حل نہیں کیا گیا، کونسل کا ہر ماہ اجلاس ہونا چاہیے لیکن اب تک صرف 20 اجلاس ہوئے ہیں۔

قرارداد کے متن کے اکثریتی رائے کے تحت چیئرمین لیاری ٹاؤن کو عہدے سے ہٹایا جائے،  لیاری ٹاؤن کا اجلاس بلا کر چیئرمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے،

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ اور شہباز شریف کی ملاقات آج وائٹ ہاؤس میں ہوگی، آرمی چیف عاصم منیر بھی شریک ہوں گے
  • صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات، آرمی چیف عاصم منیر بھی شریک ہوں گے
  • فوجی عدالت سے سزا کیس،معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت
  • ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری کشیدگی میں ممکنہ کمی کے آثار
  • ملٹری کورٹ سے سزا کیخلاف اپیل ؛لاہور ہائیکورٹ کی وفاقی سیکرٹری قانون کو معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت 
  • کیا مصر اسرائیل کشیدگی جنگ میں بدل سکتی؟
  • گروسی امریکہ و اسرائیل کیلئے جاسوسی میں مشغول ہے، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی کا برملاء اعتراف
  • پی پی کے لیاری ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی
  • شام اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکا کا دعویٰ
  • شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان