Daily Mumtaz:
2025-09-25@17:30:13 GMT

شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی فتح ،بھارت کی شکست

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی فتح ،بھارت کی شکست

اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سفارتی طورپر تنہائی کا شکار،شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا ، بھارت نے اپنی ہذیمت چھپانے کے لئے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا، ذرائع نے بتایا کہ پہلگام معاملے پر بھارت سفارتی طور پر بالکل تنہا نظر آیا اور کسی رکن ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا ، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تمام رکن ممالک نے مذمت کی جبکہ بھارت کا نقطہ نظر مختلف تھا شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے سے واضح ہے کہ بھارت سفارتی طور پر تنہائی ہو گیا ہے ،

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون تنظیم

پڑھیں:

بھارت میں موسلا دھار بارش کا قیامت خیز وار؛ 40 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت کی مختلف ریاستیں حالیہ موسلا دھار بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں کم از کم 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کولکتہ میں تمام ہلاکتیں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان واقعات کی ذمہ داری نجی بجلی کمپنی سی ای ایس سی لمیٹڈ پر عائد کی ہے۔ شدید بارش کے باعث شہر کی سڑکیں زیر آب آگئیں، ٹریفک جام ہوگیا جبکہ ٹرین اور میٹرو سروسز بھی شدید متاثر ہوئیں۔ بیشتر علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی منقطع رہی۔

موسمیاتی محکمے کے مطابق کولکتہ میں گزشتہ 39 برسوں میں اس نوعیت کی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ یکم سے 22 ستمبر کے دوران 178.9 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ صرف ایک دن میں اوسطاً 247.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کچھ مقامات پر یہ شرح 300 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر گئی۔ اس سے قبل 1978 اور 1986 میں ستمبر کے دوران سب سے زیادہ 251 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

طوفانی بارش نے کولکتہ اور مضافاتی علاقوں میں گھروں اور عمارتوں میں پانی بھر دیا۔ ایئرپورٹ پر 11 پروازوں کی آمد اور 31 روانگیوں میں تاخیر ہوئی، جبکہ سیاسی جماعتوں نے اپنے تمام پروگرام ملتوی کر دیے۔

ادھر تلنگانہ میں بھی بارشوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 30 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ منچریال، نرمل، نظام آباد، جیا شنکر بھوپال پلی، ملگ، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور جنگاوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

جمعرات کو عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، پداپلی، جیا شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ جمعہ کے روز نرمل، نظام آباد، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں موسلا دھار بارش کا قیامت خیز وار؛ 40 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گی
  • بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھ چکا ہے، اعزاز چوہدری
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا
  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ ،بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
  • ایشیا کپ سپر فورمرحلہ: بھارت کی بنگلہ دیش کو شکست دے کرفائنل میں رسائی
  • بنگلہ دیش کو شکست دیکر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
  • مودی کی خارجہ پالیسی پر اپوزیشن کا کڑا وار، ’شائننگ انڈیا‘ عالمی تنہائی کا شکار
  • ٹرمپ کا ویزہ وار۔۔ مودی کی سفارتی شکست
  • ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے
  • ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ قرار