بھارتی پنجابی اداکار اور گوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ فلم کے تجربے کو بہترین قرار دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ہانیہ بہت پروفیشنل ہیں اپنے کام میں اور ان کیساتھ فلم کرنا ایک اچھا تجربہ ثابت ہوا تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران مصروفیات کے باعث ان کیساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکے۔

پنجابی گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ کام کے وقت اپنے ساتھی اداکاروں کی پرائیویسی کا بےحد خیال رکھتے ہیں اور خاص طور پر خواتین کا اس لئے وہ کسی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارتے کیونکہ وہ خود بھی پرائیویسی رکھنا پسند کرتے ہیں۔

https://www.

instagram.com/reel/DLT74JIxxlr/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA==

بھارت میں اپنی فلم ’سردار جی 3‘ ریلیز نہ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ اس فلم پر پروڈیوسرز کے بہت پیسے لگے ہیں اور وہ بھارت میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ سے پہلے ہی نقصان اُٹھا رہے ہیں اس لئے اگر وہ اسے اوور سیز ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں‘۔

دلجیت دوسانجھ کے اس انٹرویو کی کلپس سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں انتہا پسند بھارتی فنکاروں سمیت عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ 27 جون کو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ریلیز ہورہی ہے تاہم اسے بھارت میں ریلیز نہیں کیا جارہا۔

https://www.instagram.com/reel/DLSyjvNNj_g/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA==

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ

پڑھیں:

مذہبی انتہا پسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا: احسن اقبال

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے ہو چکا ، صوبائی خود مختاری ختم کرنیکاکوئی ارادہ نہیں۔وفاقی وزیراحسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ حاصل ہونا چاہئے، آئینی ترمیم مسلم لیگ ن کیلئے نہیں ملک اور ریاست کیلئے ہے،  ملک کو ہر قیمت پر استحکام کی ضرورت ہے، مذہبی انتہا پسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ معرکہ حق سے قبل بھارت خطے کا تھانیدار بنا ہوا تھا، رات کو حملے کا جواب ہماری مسلح افواج نے بھرپور طریقے سے دی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج نے بھارت کو شکست دی۔احسن اقبال نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے لوگوں سے ریاست کی اہمیت پوچھیں۔ انہوںنے کہاکہ 6مئی سے قبل ایک سیاسی جماعت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف تھی، مسلح افواج اور آرمی چیف کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا، 10مئی کو ثابت ہوا کہ فیلڈ مارشل جیسا دلیر کمانڈر پاکستان نے نہیں دیکھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں قوم اور فوج نے اپنی بہادری ثابت کی، شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی مشکل فیصلے لئے، شہباز شریف کی جگہ کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو ایسے فیصلے نہ لے پاتا، گزشتہ حکومت جاتے جاتے تیل کی قیمتیں سستی کر کے گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آتے ہی مجبورا تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، تیل کی قیمتیں بڑھانے پر بھی کسی شہر میں مظاہرہ نہیں ہوا، پاکستان تاریخ میں چوتھی بار اڑان بھر رہا ہے، پاکستان میں ماضی میں3 بار اڑان بھری مگر کریش ہو گئیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ماضی میں کامیابی نہ مل سکی۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تاریخ میں چوتھی بار اڑان بڑھ رہا ہے، تین بار ہم نے اڑان بھری مگر کریش ہو گئیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ماضی میں ہمیں کامیابی نہ مل سکی۔

متعلقہ مضامین

  • دلجیت دوسانجھ کو دھمکیاں، آکلینڈ میں کنسرٹ متاثر ہونے کا خدشہ
  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارت کو انتباہ
  • انوشکا شرما سات سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار
  • اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر متاثر نہیں ہو رہے، یوسف رضا گیلانی
  • مذہبی انتہا پسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا: احسن اقبال
  • مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز، موسیقی کے بادشاہ کا کردار کون نبھا رہا ہے؟
  • شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • کشمیر کیساتھ ریزرویشن میں ناانصافی پر حکومت رپورٹ پیش کرے، ڈاکٹر بشیر ویری
  • شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ