Jang News:
2025-09-25@14:06:11 GMT

قومی اسمبلی نے آیندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

قومی اسمبلی نے آیندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا

قومی اسمبلی نے فنانس بل کی شق وار منظوری دے دی، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بجٹ میں حکومت کی سپورٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات مانے اس لیے بجٹ کی حمایت کی ، حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا، سولر پینلز پر بھی ان کے تحفظات دور کیے گئے تھے ، مطالبات مانے گئے۔

اس سے قبل  وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دی تھی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظوری دی تاہم یہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئی ہیں۔


.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جیکب آباد ،سندھ ایمپلائز الائنس کے تحت سرکاری ملازمین مطالبات کی عدم منظوری پر دھرنا و احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-11-18

سیف اللہ

متعلقہ مضامین