چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی مالیالی بل 26-2025ء کے حق میں ووٹ دے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کو ووٹ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی مالیالی بل 26-2025ء کے حق میں ووٹ دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں۔ پی پی راہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی مالیاتی بل 26-2025ء کے حق میں ووٹ دے گی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: 2025ء کے حق میں ووٹ

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے شکرپڑیاں گراونڈ میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے شکرپڑیاں گراونڈ میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر قریشی، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفراقبال، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ فیصل نعیم، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں سی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے شکرپڑیاں گراونڈ میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی مشہور کمپنیاں نہ صرف اپنے اسٹالز لگائیں گی بلکہ پاکستان بھر کے بزنس چیمبرز بھی اپنے سٹالز لگانے کے علاوہ اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ چین، ترکی، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک بھی اپنے اسٹالز لگائیں گے جن میں ان ملکوں کے برانڈز اور مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے مشہور برانڈز مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے تاکہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اشتراک کے بعد متعلقہ ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل کرنے میں بھی مددملے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنراسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ویژن کی روشنی میں اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے کے ساتھ ساتھ بزنس اور سیاحتی شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس سال اکتوبر میں اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایکسپو کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں سی ڈی اے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر نہ صرف انٹرنیشنل ایکسپو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس سلسلے میں متعلقہ وزارتوں اور دوست ممالک سے بھی وزارت خارجہ کے توسط سے رابطہ کرکے اس انٹرنیشنل ایکسپو کو نہ صرف کامیاب بنایا جائے گا بلکہ پاکستان بھر کے بزنس مینوں، تاجروں اور صنعت کاروں کو بھی دیگر ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو ترقی کے علاوہ پاکستان میں زرمبادلہ لاسکیں جس سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ قبل ازیں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر قریشی نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر قیادت سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایکسپو کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے بھرپور اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں امن و امان کی مزید بہتری اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں امن و امان کی مزید بہتری اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس... معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش، پاکستان کو 4ارب ، 10کروڑ روپے کا خسارہ بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں میں شروع ،اسحاق ڈار، فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس... ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں،فواد چودھری سکیورٹی فورسز نے لاہور میں مناواں کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جو پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا، خالد مقبول
  •  شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری محض ادب نہیں، بلاول بھٹو 
  • بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا
  • ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا فیصلہ ، اطلاق کی تاریخ سامنے آ گئی
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے شکرپڑیاں گراونڈ میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ
  • مصدق ملک سے قطر کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
  • 3 مراحل میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ: وفاقی وزیر نجکاری نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں