پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں،شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں۔ جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں،وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا،پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، جسے 20 فیصد بڑھا دیا گیا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کیا تھا، جسے اب 50 فیصد کم کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا، وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشنرز کے لیے 7 فیصد اضافہ کیا گیا، تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی پیپلز پارٹی کی مشاورت سے کی گئی، ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کی جامعات کے لیے مختص بجٹ کو پیپلز پارٹی کے مطالبے پر بحال کیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) قانون میں ترامیم سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی دور کیے گئے، جب حکومت نے ہمارے تحفظات دور کر دیے اور ضروری ترامیم کر دیں، تو ہم مالیاتی بل کی حمایت کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین مالیاتی بل شازیہ مری نے کہا
پڑھیں:
افغانستان بدستور افیون پیداوار کا بڑا مرکز، 2025 میں 20 فیصد کمی رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسدادِ منشیات و جرائم کی تازہ رپورٹ میں افغانستان کو ایک بار پھر عالمی سطح پر افیون کی پیداوار کا بڑا مرکز قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں کاشت میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ 2025 میں اس میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی۔ افغانستان میں مجموعی طور پر 10 ہزار 200 ہیکٹر پر افیون کی کاشت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ زابل، کنڑ اور تخار میں افیون کی کاشت بڑھی، تاہم خشک سالی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فصل کو نقصان بھی پہنچا۔ یو این کے مطابق افغانستان کے پاس موجود افیون اسٹاک 2026 کے لیے عالمی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں افغانستان میں افیون کی مجموعی پیداوار 296 ٹن رہی اور مارکیٹ میں اوسط قیمت 570 ڈالر فی کلو رہی۔ ادھر مصنوعی منشیات، خصوصاً میتھ (آئس) کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ مجرمانہ گروہ آسان پیداوار اور اسمگلنگ کی وجہ سے اس کی طرف زیادہ مائل ہو رہے ہیں۔