اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں  کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے جھاڑ پلائی جبکہ علی اصغر خان کو بھی کال کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھی صرف عمران خان کے ساتھ ہے، علیمہ خان نے سوشل میڈیا پر کے پی قیادت کے خلاف مہم چلوائی اور کہا ہے کہ وہ پارٹی و قیادت کے درمیان طلاق کروائیں گی۔

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور سمیت بجٹ پاس کرنے والے دیگر لوگوں کو تختہ مشق بنائیں گی اور کے پی قیادت و کارکنوں کے درمیان طلاق کروائیں گی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین کو تختہ مشق بنا دیا گیا، جنید اکبر آجکل نشانے پر ہیں، سوشل میڈیا پر مہم ہے، آخر کیوں؟ ہر اُس لیڈر کی سوشل میڈیا کے ذریعے جو پشتون ہے۔ آج پنجاب سے کارکنان لاکر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت کو گالیاں پڑوائی گئیں اور تشدد کروایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج میں خیبرپختونخوا سے لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور شہید ہونے والے تمام 14 کارکنان بھی خیبرپختونخوا سے تھے، سوشل میڈیا والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کی قیادت کو عبرت کا نشان بنائیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج نشانہ بننے والی قیادت اگر میرے ساتھ کھڑی ہوتی تو یہ آج محفوظ ہوتے 
شاید اب انکو احساس ہوجائے، پی ٹی آئی کے ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر اس طرح سے کچھ حاصل ہوسکتا تو پارٹی مضبوط و مستحکم ہوتی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ رہا تو مستقبل میں کوئی بھی ورکر قیادت کے ساتھ باہر نہیں نکلے گا اور نہ ہی یقین کرے گا، یہ کوششیں پارٹی کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں اور ان کی میں شدید مذمت کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ اس کے بعد میرے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی کیونکہ ان کی یہی اوقات اور روش رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ کے پی کے لوگ انہیں پہچانیں، آپ پر ہی حملے ہورہے ہیں، بجٹ پاس کرنا گناہ کبیرہ ہوگیا، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کس کی ہے؟ یہ شوشہ چھوڑا گیا کہ خان نے بجٹ کو اپنی ہدایت سے مشروط کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا وار یوں ہوا کہ عمران خان کی بنائی ہوئی سیاسی کمیٹی جس نے بجٹ کی منظور دی اور پھر اسپیکر کے پی نے اس فیصلے کے تحت ایوان کی کارروائی کی انہیں بھی نشانے پر رکھ لیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بجٹ پاس کرنا خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز اور عوام کا حق ہے، اس حرکتوں سے نفرتیں، شک و شبہات پیدا کیے جارہے ہیں تا کہ پارٹی قیادت کو مزید ٹھکانے لگایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی دوٹوک انداز میں کہنا چاہتا ہوں کہ خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور وہاں کے ورکرز صرف عمران خان کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کوئی رشتے دار لیڈر بننے کی کوشش نہ کرے، عمران خان کی بیگم اور بہن صرف رشتے دار ہونے کی حیثیت سے انتہائی قابل احترام ہیں اور اُن کا پی ٹی آئیس ے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے سوشل میڈیا پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس‘ علیمہ خان 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-08-7
راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو 26 نومبر کے احتجاج کیس میں 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب کر لیا۔علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔پراسکیوشن نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج میں مرکزی ملزمہ نامزد ہیں، انہوں نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود کارکنان کو احتجاج پر اُکسایا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • بھارت کھیل کو بھی سیاسی اکھاڑہ بنا بیٹھا، صاحبزادہ فرحان، حارث رؤف پر سنگین الزامات
  • ندیم افضل چن کا متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی سے کرنے کا مطالبہ
  • ناصر کریم پر کرپشن سمیت سنگین الزامات جیالے چیئر مین وائس چیئر مین شدید اختلافات
  • نواز شریف موجودہ حکومتی نظام کو تسلیم نہیں کرتے، ندیم افضل چن
  •   26نومبر احتجاج، علیمہ خان کیخلاف مقدمے کا چالان پیش
  • 26 نومبر احتجاج کیس‘ علیمہ خان 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب
  • سانحہ تیراہ: جماعت اسلامی کا شدید ردعمل، سیکیورٹی اداروں کی سنگین غفلت قرار
  • کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے
  • پشاور میں ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، کارکنوں کا قیادت پر عدم اعتماد کیا گل کھلائے گا؟
  • راولپنڈی احتجاج کیس: علیمہ خان 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب