کوٹ رانجھا میں افسوسناک حادثہ، دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سرائے مغل:
سرائے مغل کے نواحی علاقے کوٹ رانجھا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خستہ حال دیوار گرنے سے دو کم سن بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کے وقت بچے درخت سے جامن توڑنے کے لیے گزر رہے تھے کہ اچانک دیوار ان پر آگری۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 10 سالہ سجاد اور 8 سالہ سفیان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی بچے کی شناخت 8 سالہ ریاض کے طور پر کی گئی ہے۔
زخمی بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا سبب دیوار کی بوسیدگی اور حالیہ بارشیں بنیں، جس نے کمزور دیوار کو مزید نقصان پہنچایا۔ بچے اتفاقاً وہاں سے گزر رہے تھے جب دیوار گر گئی۔
ورثاء کے مطابق ایک جاں بحق بچے کے والد خود بھی چند ماہ قبل یوار کے نیچے آکر شدید زخمی ہو چکے تھے، اور اس حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کاٹنا پڑی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، کلفٹن بن قاسم پارک مندر کی دیوار سے گر کر ایک شخص ہلاک
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن بن قاسم پارک مندر کی دیوار سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ایس ایچ اوبوٹ بیسن محمد ریاض نے بتایا کہ کلفٹن میں واقع مندر میں ایک تقریب چل رہی تھی جس کو دیکھنے کے لیے دو بھائی مندر کی دیوار پرچڑھ گئے۔
اچانک ایک بھائی توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے دیوار سے گرگیا، گرنے والے والا شخص چوٹ لگنے کے سبب ہلاک ہوگیا۔
ایدھی حکام کے مطابق متوفی کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 38 سالہ جیٹا ولد چندوکے نام سے یوئی۔
ایس ایچ او بوٹ بیسن کا کہنا یے کہ پولیس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے۔متوفی مندر کے اطراف کا رہائشی بتایا جاتا یے۔