بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جن پر ان کے شکر گزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، میرا یقین محکم ہے کہ یہی مثالی اتحاد پاکستان کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا، افواج پاکستان، پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، پاکستان کی فتح سے اقوام عالم میں ملکی وقار بلند ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی وفد نے پاکستان کے مؤقف کو واضح اور بھارت کے پاکستان کے حوالے سے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نہ صرف سفارتی وفد کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی بلکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے وفد کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان کی سفارتی اور فوجی فتح پر حکومت اور افواج پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے ایرانی حکومت و برادر عوام کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا، جنگ کے دوران ایرانی قیادت بالخصوص صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مکمل رابطے میں تھا، اسرائیل ایران تنازع کے حل سے خطے میں امن و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔
چیئرمین سینیٹ، وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔
اس موقع پر شہباز شریف حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا اور27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےعمل میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کےلیے سب نے کوشش کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گورننس کو بہتر کرنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم پر ہم سب نےمل کر کوشش کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کےدرمیان ہم آہنگی اورباہمی اتحاد کی عکاس ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ہے، ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ اللّٰہ کےفضل وکرم سے سیاسی ومعاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ملک کی ترقی و خوشحالی کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔