سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشستیں نظرثانی کیس کامختصر فیصلہ سنادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشستیں نظرثانی کیس کامختصر فیصلہ سنادیا۔آئینی بنچ نےچھ ،سات کی اکثریت سے نظرثانی کی درخواستیں منظورکرلیں
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرکاری حج اسکیم: درخواستوں کا دوسرا مرحلہ شروع، ہزاروں نشستیں اب بھی خالی
اسلام آبد(نیوز ڈیسک)سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس بار غیر رجسٹرڈ عازمین کو بھی موقع دیا جا رہا ہے تاکہ کوٹہ مکمل کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60.3 فیصد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ تاحال خالی ہے۔ پچھلے 6 دنوں میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کروائیں، مگر ایک لاکھ 18 ہزار 210 کے کل کوٹے میں سے اب بھی 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں۔
حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ عازمین کو درخواست کے ساتھ اخراجات کی پہلی قسط 16 اگست تک جمع کرانی ہوگی۔ لانگ حج کے لیے پہلی قسط 5 لاکھ روپے اور شارٹ حج کے لیے ساڑھے 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنے قریبی عزیزوں کے ذریعے بینکوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، تاہم وطن واپسی پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔
Post Views: 3