ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو مارنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں مل سکا: اسرائیلی وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رکھی تھی، لیکن آپریشنل حالات اس کی اجازت نہ دے سکے۔
اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو یہ پیشگی اطلاعات مل چکی تھیں کہ انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس کے بعد وہ منظر عام سے غائب ہو گئے اور پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈروں سے تمام رابطے منقطع کر دیے۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ہم نے خامنہ ای کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا، لیکن موزوں وقت اور زمینی حقائق اس میں رکاوٹ بنے، اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کی بحالی کی طرف قدم بڑھاتا ہے تو اسرائیل دوبارہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس کے لیے امریکہ کی پیشگی منظوری بھی حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت ایران کی جانب سے ایسا کوئی عندیہ نہیں ملا کہ وہ بمباری سے متاثرہ جوہری تنصیبات کو فوری طور پر دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خامنہ ای کو
پڑھیں:
ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ وفد میں ایران کے ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نژاد، مرتضیٰ شمسی اور علی محمدی نافچی شامل تھے۔ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر فرید احمد بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے ایرانی وفد کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے بتایا وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک روانگی سے قبل خصوصی ہدایت کی تھی کہ ایرانی مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رکھی جائے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا پاکستان اور ایران میں مذہبی اور ثقافتی گہری مماثلت رکھتی ہیں۔ مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ اقبال کو ایران میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ دونوں ممالک مل کر علامہ اقبال کا دن منائیں گے۔ یہ تقریب یادگار ثابت ہوگی۔ تقریب کی تیاری میں محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے بھرپور محنت کی۔ ایرانی قونصل جنرل آفس نے بھی تعاون کیا۔ یہ دن پاک ایران دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ جلد ہی پاکستان، بالخصوص پنجاب کے صحافیوں کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا۔ جس سے میڈیا اور ثقافت کے میدان میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے گا۔