اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نجکاری کمیشن نے 27جون 2025 کو میڈیا میں شائع ہونیوالی ایک گمراہ کن خبر کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی فروخت کیلئے 100ملین ڈالر کی بنیادی قیمت مقرر کی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت نجکاری، نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے ابھی تک کوئی بنیادی قیمت طے نہیں کی گئی کیونکہ قیمت صرف بولی کے وقت مقرر کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

گمراہ کن میڈیا رپورٹ میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کا غلط حوالہ دیا گیا ہے، جنہوں نے رواں مالی سال کے دوران متوقع معاہدے پر دستخط کرنے پر کامیاب فریق کی جانب سے کی جانے والی تخمینہ کی بنیاد پر ابتدائی جزوی ادائیگی کا حوالہ دیا تھا۔نجکاری کمیشن نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے حاصل ہونے والی قیمت کا تعین کل آمدنی کی بنیاد، لین دین کے ڈھانچے اور حکومت کی طرف سے منظور شدہ معاہدے کی حتمی شرائط پر مبنی ہوگا۔توقع ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے آئندہ اجلاس میں لین دین کے ڈھانچے کو حتمی شکل دی جائے گی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش