پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے پی ٹی آئی کو محروم رکھ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی کے 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، اس کے باوجود مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے بجائے دیگر جماعتوں کو منتقل کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

انہوں نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ فل بینچ کے ساتھ نظرثانی کرتا تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوتا، لیکن موجودہ فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف ان ارکان کے لیے مخصوص نشستوں کا مطالبہ کررہے تھے جو سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ باقی صوبوں میں بھی منتخب نمائندوں کے نوٹیفکیشن فوری جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 859 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا اور 15 فروری کو ہمارے آزاد امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے۔ ہم نے اسی دن سنی اتحاد کونسل سے الحاق کی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، لیکن 22 فروری کو الیکشن کمیشن نے 78 مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دے دیں، حالانکہ انہیں عارضی طور پر خالی بھی رکھا جا سکتا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن نے 85 ارکان کے نوٹیفکیشن 25 مارچ کو جاری کیے، لہٰذا باقی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جائیں۔

انہوں نے موجودہ عدالتی ماحول پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آج انصاف کا حصول 90 کی دہائی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں، جو ملکی سیاسی استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ججز ٹرانسفر کے عمل میں 4 جوڈیشل فورمز سے رائے لی گئی، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس

بیرسٹر گوہر علی خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انصاف ناپید ہو جائے تو قومیں اندھیروں میں گم ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو چکے ہیں اور وہ اسی پلیٹ فارم پر قائم رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی مخصوص نشستیں وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی مخصوص نشستیں وی نیوز کے نوٹیفکیشن مخصوص نشستیں الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ پی ٹی آئی انہوں نے

پڑھیں:

دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، تمام فورسز کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردی پر کوئی سیاست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری مساجد اور عدالتوں پر حملہ کرتا ہے، جہاں بھی بم پھٹے گا وہ پاکستان پر حملہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیسے مئی 2025ء میں دشمن کو شکست ہوئی، ایسے ہی اب بھی دشمن کو شکست ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر
  • عدالتوں پر حملہ پاکستان پر وار، دہشتگردی کے معاملے پر سیاست نہیں کی جائےگی، بیرسٹر گوہر
  • دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر علی خان نے 27ویں آئینی ترمیم کو ’باكو ترمیم‘ قرار دیدیا
  • 27ویں ترمیم کو ہم ’باکو ترامیم‘ کہتے ہیں: بیرسٹر گوہر
  •     جس دن وہ مردِ آہن نکلا ، وہ اسے ختم کریں گے ,وہ جو لفظ کہے گا ، وہی آئین ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ستائیسویں ترمیم، سپریم کورٹ کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہفتہ
  • 27 ویں ترمیم، سپریم کورٹ کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہفتہ