اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) غزہ سٹی کے شفا ہسپتال کے عملے کے مطابق جمعے کی رات شروع ہو کر ہفتے کی صبح تک جاری رہنے والے حملوں میں غزہ شہر میں فلسطین اسٹیڈیم کے قریب 12 افراد ہلاک ہوئے، جہاں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ اپارٹمنٹس میں رہنے والے مزید آٹھ افراد بھی مارے گئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 20 سے زائد لاشوں کو ناصر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غزہ شوٹنگز ’جنگی جرائم‘: اسرائیلی فوج کا تفتیش کا حکم، رپورٹ

اسرائیلی فائرنگ سے امداد کے منتظر کم از کم 25 فلسطینی ہلاک

غزہ میں جنگ بندی کے امکانات

یہ ہلاکتیں ایک ایسے موقع پر ہوئی ہیں جب ایک طرف غزہ میں انسانی بحران شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے تو دوسری طرف جنگ بندی کے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے کے اندر جنگ بندی کا معاہدہ ہو سکتا ہے۔

جمعے کے روز اوول آفس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ''ہم غزہ پر کام کر رہے ہیں اور اس کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

صورتحال سے باخبر ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اسرائیل کے اسٹریٹیجک امور کے وزیر رون ڈرمر غزہ کی جنگ بندی، ایران اور دیگر موضوعات پر بات چیت کے لیے آئندہ ہفتے واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔

غزہ میں دو ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے بعد مارچ میں اسرائیل کی طرف سے جاری فوجی مہم کے سبب غزہ میں سنگین تر ہوتے انسانی بحران کے سبب جنگ بندی سے متعلق مذاکرات ایک بار پھر شروع ہو گئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے زائد

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس جنگ میں اب تک 56,412 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ جنگ سات اکتوبر 2023 کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس اور دیگر جہادی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اس حملے میں تقریباﹰ 1200 افراد ہلاک اور 250 سے زائد کو یرغمال بنا کر غزہ پٹی میں لے جایا گیا۔

اسرائیلی ملٹری کارروائیوں کے دوران غزہ کا زیادہ تر حصہ مسمار کر دیا گیا ہے اور محصور علاقے کے 20 لاکھ رہائشیوں کے لیے انسانی حالات تباہ کن ہیں۔

ادارت: کشور مصطفیٰ، شکور رحیم

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رہے ہیں

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ

اسرائیلی قابض جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج کیمپ میں ایک مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فضائی حملے میں تباہ کردیا ہے۔

صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بوریج پناہ گزین کیمپ کے جنوب مشرق میں بلاک 9 میں مسجد النور اور اس کے آس پاس کے علاقے کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔

غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون محلے کے کچھ حصوں کے لیے بھی انخلا کی وارننگ جاری کی گئی جو کہ کئی دنوں سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے، نیز شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مسلسل اسرائیلی بمباری نے خطے میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس کو جنم دیا ہے جبکہ رہائشیوں کو متاثرہ علاقوں سے انخلا پر مجبور کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
  • ایران پر امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، 645 زخمی
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار