پنجاب: فرسٹ ایئر کی کتاب میں سنگین غلطی، شاہی قلعہ کی جگہ دہلی کا لال قلعہ شائع
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی کی سنگین غفلت سامنے آگئی ہے، جہاں فرسٹ ایئر کی کیمسٹری کی درسی کتاب میں لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کی جگہ دہلی کے لال قلعہ کی تصویر شائع کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غلطی ماحولیات کے باب میں اسموگ سے متعلق مضمون میں کی گئی، جہاں تصویر میں دہلی کا لال قلعہ دکھایا گیا ہے، مگر کیپشن میں ’قلعہ لاہور‘ درج ہے، جو کہ طلبہ کو تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔
اس افسوسناک کوتاہی پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تعلیمی ماہرین نے بھی اس غلطی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نصابی کتب کی تیاری میں اعلیٰ معیار اور تاریخی حقائق کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ طلبہ کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب سنگین غلطی شاہی قلعہ کتاب لال قلعہ وزیر تعلیم پنجاب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سنگین غلطی شاہی قلعہ کتاب لال قلعہ وزیر تعلیم پنجاب وی نیوز لال قلعہ
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔