سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک ’کرپٹ، بدعنوان اور پالیسی کے لحاظ سے نااہل‘ گروہ سے مقابلہ کر رہے ہیں جو امریکا کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ببی کو چھوڑ دو’، نیتن یاہو کے مقدمے پر امریکی صدر کا سخت ردعمل

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس ملک میں سب سے بڑا ٹیکس اضافہ (68 فیصد)، کھلی سرحدیں، اور کمزور فوج چاہتے ہیں تاکہ امریکا وہ اقدامات نہ کر سکے جو حال ہی میں ایران میں کیے گئے تھے۔

https://truthsocial.

com/@realDonaldTrump/posts/114764221948518343

انہوں نے کہا کہ ریپبلکنز نے قومی قرض کی حد بڑھانے میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، لیکن جب ریپبلکنز کو ضرورت ہو تو ڈیموکریٹس کبھی ساتھ نہیں دیتے۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی اندرونی اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گروہ کی طرح ووٹ دیتے ہیں، ان میں ’شو بازی کرنے والے‘ نہیں ہوتے، اور ان کے پاس ایوان اور سینیٹ کے ایسے قواعد ہیں جن سے ان کے لیڈروں کو طاقت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا صدر ٹرمپ کا بیٹا صدارتی انتخابات لڑسکتا ہے؟ ایرک ٹرمپ نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ ریپبلکنز کو بھی ایسا ہی نظام اپنانا چاہیے، کیونکہ پارٹی کے پاس ’عمدہ لوگ اور زبردست پالیسیاں‘ موجود ہیں، جو ہر الیکشن میں کامیابی دلانے کے لیے کافی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی صدر ایران ڈیموکریٹس ریپبلکنز سوشل ٹروتھ صدر ٹرمپ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکی صدر ایران ڈیموکریٹس ریپبلکنز سوشل ٹروتھ کہا کہ

پڑھیں:

اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دوں گا، صدر ٹرمپ

اب بہت ہو چکا ہے، یہ سلسلہ اب رکنا چاہئے،اس معاملے پریتن یاہو سے بات ہوئی ہے
اسرائیل میں مغربی کنارے کے انضمام کے منصوبے کی مخالفت کرتاہوں، صحافیوں سے گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اب بہت ہو چکا ہے، میں اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہئے، اس معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی بات ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عرب رہنماؤں کو بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ اسرائیل میں مغربی کنارے کے انضمام کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے نیتن یاہو پر دباؤ
  • ٹرمپ کا بڑا قدم: ٹک ٹاک کی امریکی فروخت کا ایگزیکٹو آرڈر جاری
  • ٹرمپ کی لندن کے میئر صادق خان پر تنقید، صادق خان کا کرارا جواب، فلسطین کی آزادی، اسلامک نیٹو کا آغاز
  • سرمایہ کاری کیلئے محفوظ پاکستان چاہتے ہیں، طلال چوہدری
  • کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو کا امریکی ویزا منسوخ، وجہ ٹرمپ پر تنقید
  • ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعوی
  • اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دوں گا، صدر ٹرمپ
  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی
  • بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران کی کامیابی پرمبارکباد
  • کولمبین صدر کی اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر کڑی تنقید، امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر چلاگیا