بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ، مکانات تباہ، 3افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کت مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 مقامی افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کام شروع کر دیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصان کے اندازے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، زیادہ نقصان سے بچاؤ کے لیے خیمے روانہ کر دیے گئے ہیں۔
ایران کا چینی J-10C لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ، اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
یورپی آن لائن قوانین سے انسانی حقوق تباہ ہو رہے ہیں, امریکا کا الزام
واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی یورپ میں انسانی حقوق کی صورتحال انٹرنیٹ ضابطوں کے باعث مزید خراب ہو رہی ہے۔
یہ الزامات امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں لگائے گئے ہیں، جو رواں سال مختصر شکل میں پیش کی گئی اور اس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ممالک جیسے ایل سلواڈور کو تنقید سے بچایا گیا۔
رپورٹ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں آن لائن نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا گیا۔ برطانیہ میں تین کم عمر لڑکیوں کے قتل کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ صارفین کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے غلط طور پر ایک مہاجر کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی ترغیب دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں حکام نے کئی مواقع پر ’’تقریر کو ٹھنڈا کرنے‘‘ کے لیے مداخلت کی، جسے ’’اظہار رائے کی آزادی پر سنگین پابندی‘‘ قرار دیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو خود امریکا میں ایسے غیر ملکی افراد کے ویزے منسوخ کرنے کے حق میں ہیں جن کے بیانات یا سوشل میڈیا پوسٹس اسرائیل مخالف ہوں۔
اسی رپورٹ میں چین میں ایغور مسلمانوں پر جاری مظالم کو ’’نسل کشی‘‘ قرار دیا گیا، جبکہ برازیل میں سابق صدر بولسونارو پر بغاوت کے الزام کے باوجود ٹرمپ کی حمایت کا ذکر بھی شامل ہے۔