گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹی فیکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوگرا نے صارفین کےلیے گیس مہنگی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان
اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کے نرخ 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600 روپے فکسڈ چارجز، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے ماہانہ 1500روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔اس کے علاوہ 1.
ندا یاسر کے گھر غیرملکی ملازمہ کی چوری کی چونکادینے والی واردات
روٹی کے تندروں کےلیے گیس کے نرخ 110 روپے سے 700 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو، کمرشل صارفین کےلیے گیس کے نرخ 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، جنرل انڈسٹری کےلیے گیس کے نرخ 2300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کیپٹو پاور کےلیے گیس کے نرخ 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، سی این جی کےلیے 3750،سیمیٹ فیکٹریوں کےلیے4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، کھاد فیکٹریوں کےلیے ایک ہزار597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کے الیکڑک سمیت تمام بجلی گھروں کےلیے 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کیے گئے ہیں۔
چائے کے ہوٹل پر دوستوں کے درمیان تلخ کلامی نوجوان کے جان لے گئی
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گھریلو صارفین کے مقرر کیے گئے ہیں کےلیے گیس کے نرخ اس کے علاوہ نوٹی فکیشن کے مطابق
پڑھیں:
سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہیں جب کہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 083ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 30ہزار 662روپے کی سطح پر مستحکم رہیں، فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 69ہزار 223روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔
کراچی:فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے بڑھ کر 5ہزار 368روپے کی سطح پر آگئی۔