بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی حکومت میں ہونے والے سانحہ مری پر بھی مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے مطالبے پر مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف 2022 میں پہنچ گئے اور تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر بھی مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔
جوش جذبات میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف یہ کہہ گئے کہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیسی ساختہ کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ بھی پیش کی۔
درحقیقت یہ واقعہ پی ٹی آئی کے عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے دوران جنوری 2022 میں پیش آیا تھا۔
جہاں مری میں برف باری کے دوران سیاح سڑک پر بے یار و مددگار اپنی گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہوئے تھے اور اسی بے بسی کی حالت میں دنیا سے کوچ کر گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پرتشدد تنازعات کے دور میں رواداری و برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے: مریم نواز
— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نفرت، عدم برداشت اور نااتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے، ہمیں معاشرے کو پُرامن رکھنے کے لیے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ نبی پاکﷺ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے، آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔