لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور اور اس کے گردونواح میں منگل کی صبح 11 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز لاہور سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کو زلزلہ کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، جس کے مطابق قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور مرید کے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

کوہ پیما اسد علی میمن کے نئے مشن کیلیے سعید غنی کا نیک خواہشات کا اظہار

کوہ پیما اسد علی میمن کے نئے مشن کے لیے سعید غنی نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی۔

صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے چھ بر اعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر  کیا ہے۔

کوہ پیما اسد علی میمن اب دنیا کے ساتویں بر اعظم کی اونچی ترین اوشنیہ کی چوٹی سر کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔

اسد علی نے اپنے آنے والی مہم کی آفیشل کٹ وزیر محنت سندھ سعید غنی کو پیش کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ دھرتی سے تعلق رکھنے والے اس بہادر نوجوان اسد علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اسد علی پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنے کے لیے تمام بلندیوں کو چھونے میں کامیاب ہو۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کے زلزلے جھٹکے
  • پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
  • یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
  • ایران کے وسطی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ
  • ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے: ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے
  • کوہ پیما اسد علی میمن کے نئے مشن کیلیے سعید غنی کا نیک خواہشات کا اظہار