شمالی وزیرستان سے پولیو وائرس کا کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 14 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال سامنے آئے کیسز کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔
ذرائع این آئی ایچ کے مطابق پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ میرانشاہ یوسی 3 کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا سے آٹھ، سندھ سے چار پولیو کیس سامنے آئے ہیں، پنجاب سے ایک اور گلگت بلتستان سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔