دیانتداری اور عوامی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا، سید کاشف شاہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)پیس ویلی کی عظیم الشان لانچنگ اور نارتھ کراچی اسٹیٹ ڈیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حلف برداری – اتحاد، ترقی اور خودمختاری کا جشن کراچی کی ریئل اسٹیٹ برادری کے لیے ایک یادگار دن بن گیا، جب پیس ویلی جیسے عوام دوست ہاؤسنگ منصوبے کی شاندار لانچنگ اور نارتھ کراچی اسٹیٹ ڈیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کی حلف برداری ایک ہی پلیٹ فارم پر ولولے، اتحاد اور جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔جنہوں نے اس عظیم اجتماع کو ممکن بنایا اور ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں یکجہتی، دیانتداری اور عوامی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا۔ پیس ویلی خواب نہیں، حق دار کا حق پیس ویلی (اسکیم 45، کراچی) ایک ایسا ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے جو ہر اْس شخص کے لیے امید بن کر آیا ہے جو باعزت زندگی گزارنا چاہتا ہے۔بنیاد رکھنے والوں میں شامل:حافظ محمد عدنان ناصر – بانی پیس مارکیٹنگ، چیئرمین Sharjah Welfare Trust،سید حسان منامی – CEO, Ha Builders & Developersسب سے ولولہ انگیز لمحہ اس وقت آیا جب آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید کاشف شاہ اور پیس ویلی کے سوسائٹی پارٹنر حافظ محمد عدنان ناصر نے مل کر حلف دلایا – ایک ایسا منظر جو پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی عملی تصویر بن گیا۔-بروکر رئیلٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیات خان نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے:ڈیلرز کے مسائل پر آواز بلند کی پیس ویلی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن پیس ویلی
پڑھیں:
عوامی مفاد ترجیح، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے: وزیراعظم کا معاہدے کا خیرمقدم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔
وزیراعظم نے اسے “پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی” قرار دیا اور کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے الحمدللہ۔
شہباز شریف نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین سے مذاکرات کے کئی سیشن کئے اور بالآخر رات گئے فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا۔