ڈیجیٹل میڈیا کو اسلام کی دعوت کیلیے استعمال کرنا ہوگا‘ نادیہ سیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کو اسلام کی دعوت کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی زندگی کو اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ یہی درست ضابطہ حیات ہے۔ ایمان اور عمل ہی کامیاب زندگی کی پہچان ہیں۔ جماعت اسلامی (خواتین) ضلع وسطی کے تحت امیدواران رکنیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ سیف نے مزید کہا کہ اسلام کی دعوت ذہنی اور روحانی بیداری کا سبب بنتی ہے۔ اس دعوت کو عام کرنے کے لیے ہمیں آج کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ استعمال کرنے ہوں گے۔ نائب ناظمہ ضلع وسطی عظمیٰ عمران نے اپنے خطاب میں شرکا کو اس طرف توجہ دلائی کہ سخت سے سخت حالات میں بھی حدود اللہ سے تجاوز نہ کریں۔ ہمارا اصل ہدف ہمارا گھر، اولاد اور ماحول ہیں۔ رکن کراچی شوریٰ ثمینہ مرسلین نے دستورِ جماعت اسلامی پر گفتگو میں کہا کہ نظم وضبط اور دیانت داری کے بغیر کسی جماعت میں مضبوطی نہیں آسکتی۔ نائب نگراں شعبہ نشرو اشاعت ضلع وسطی صائمہ عبدالواحد نے شرکا کو متوجہ کیا کہ ہمیں سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے۔ ہم اس کے استعمال میں اتنے ماہر ہوں کہ دین کی دعوت اور جماعت اسلامی کا تعارف زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کی دعوت
پڑھیں:
جماعت اسلامی خواتین کی ڈسکہ میں سانحہ سوات کے سوگواران سے تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈسکہ(جسارت نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی جانب سے جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کی خواتین کے وفد نے سوات میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی رہائش گاہ پر سوگواران سے ملاقات کی اور شہادت پر تعزیت اور شہدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔اس موقع پر اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے وفد نے ورثا کو سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا اور سوگواران کے ساتھ گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی بھرپور قانونی مدد کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے پرپوری قوم صدمے میں ہے اور ملک بھر کے عوام کے دل غمگین اور افسردہ ہیں۔ انسانی جانیں چلی گئی ہیں مگر وزرا کو اپنے مشاغل سے فرصت نہیں ، آفت اور آزمائش کے ان لمحات میں حکومتی اراکین کی بے حسی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ وفد نے کہا کہ اب عوام کو احساس ہونا چاہیے انہوں نے کیسے بے حس لوگوں کو بطور حکمران مسلط کیا ہوا ہے جو ان کی دکھ تکلیف میں آگے بڑھ کر سنبھالا دینے والے نہیں ہیں، جماعت اسلامی ہمیشہ ہنگامی صورتحال میں عوامی مدد اور آفات سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ سانحہ سوات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سنگ دلی کی بدترین مثال ہے اور ماضی میں بھی ایسی سیکڑوں مثالیں ریکارڈ میں موجود ہیں ، اب موسم برسات کی آمد آمد ہے اور اس کی کوئی تیاری عملاً دکھائی نہیں دے رہی ، جگہ جگہ جوہڑ ،تالاب اور گڑھوں کی موجودگی میں حادثات ایک قدرتی عمل ہے۔