اسلام آباد: موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا۔
سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد موٹرسائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم
اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے لیے لائسنس حاصل کرنے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی)نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن ختم کر دی ہے جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس اے آر بی نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کو عارضی رجسٹریشن دی تھی لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مستقل رجسٹریشن کو لائسنس کے اجرا کی شرط قرار دیا تھا۔اسٹارلنک مستقل رجسٹریشن حاصل کرنے میں ناکام رہا اور جون میں اس کی عارضی رجسٹریشن کی میعاد ختم ہو گئی۔اسٹارلنک کے حکام نے تصدیق کی کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور حکومتی پالیسی واضح ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات بارے تبادلہ خیال چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات... اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلا ت ما نگ لیں اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم