اسلام آباد: 1 ارب سے زائد کی جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کیخلاف 30 جون کو ایف آئی آر درج کی گئی، تینوں ملزمان پر جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی بینک گارنٹیز مختلف سرکاری اداروں کے لیے تیار کی گئی تھیں، 14 جعلی بینک گارنٹیز کی مالیت 1.
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعلی بینک گارنٹیز ایف آئی
پڑھیں:
مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس: دو ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد:مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فہیم سردار ولد بریگیڈیئر (ر) سردار احمد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کردیا جہاں سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری نے کی۔
عدالت نے ملزمان عابد مسیح اور تنویر الیاس کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
ملزمان کو دوبارہ 9 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔
یہ پڑھیں: اسلام آباد: مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے گزشتہ روز وزیر مملکت طلال چوہدری اور آئی جی علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔