شاداب خان کی ’کندھے‘ کی سرجری ،کرکٹر اب کہاں اورکس حال میں ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)قومی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی انگلینڈ میں کندھے کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو گزشتہ کئی دنوں سے دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے کرکٹر کو سرجری کروانے کا مشورہ دیا تھا۔
نائب کپتان کی لندن میں سرجری ہوئی، شاداب خان نے ایکس پر لکھا کہ الحمداللہ آپریشن کامیاب رہا، بحالی اور ری ہیب کا مرحلہ اب شروع ہوگا، فینز سے دعاوں کی درخواست ہے۔
Alhamdulilah the surgery went well.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 5, 2025
خیال رہے کہ کرکٹر شاداب خان کو سرجری سے بحالی کے لیے 6 سے 12 ہفتے درکار ہوں گے، اس دوران آل راؤنڈر دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ایشیا کپ 2025 میں بھی ان کی شرکت ری ہیب سے مشروط ہوگی۔
مزیدپڑھیں:آپ کتنی لمبی اور کتنی صحت مند زندگی جئیں گے؟ جواب خون کی صرف ایک بوند میں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شبھمن گل کا عظیم کارنامہ: ورات، سچن، گواسکر اور دیگر کے ریکارڈز توڑ دیے
ایجبسٹن ٹیسٹ میں شبھمن گل نے نہ صرف انگلینڈ کے خلاف 269 رنز کی شاندار اننگز کھیلی بلکہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرا لیا۔ ان کی یہ اننگز کئی ریکارڈز کے لیے سنگ میل ثابت ہوئی، جن میں سنیل گواسکر، ورات کوہلی، سچن ٹنڈولکر، اظہرالدین اور روہت شرما جیسے بڑے ناموں کے سنگم پر وہ اب بطور نئی روشنی ابھرے ہیں۔
انگلینڈ میں بھارتی کی سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز:شبھمن گل نے سنیل گواسکر کے 1979 میں دی اوول پر بنائے گئے 221 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب وہ انگلینڈ میں کسی بھی بھارتی بلے باز کی سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز (269) کے مالک بن گئے ہیں۔
شبھمن گل، ورات کوہلی کے بعد دوسرے بھارتی کپتان ہیں جنہوں نے بیرون ملک ٹیسٹ میچ میں ڈبل سینچری بنائی، جو ان کی عالمی کرکٹ میں مضبوط موجودگی کا ثبوت ہے۔
سب سے کم عمر بھارتی کپتان، جنہوں نے بیرون ملک ڈبل سینچری بنائی:25 سال اور 298 دن کی عمر میں گل، نواب پٹودی کے بعد سب سے کم عمر بھارتی کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
مزید پڑھیں: روہت نہ کوہلی، شبھمن گِل کا تابناک آغاز
قیادت کے پہلے 2 میچوں میں سینچری بنانے والے 7 عظیم کھلاڑیوں میں شامل:شبھمن گل اُن 7 ٹیسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے 2 میچوں میں سینچری بنائی، اس فہرست میں ورات کوہلی اور سنیل گواسکر جیسے نام شامل ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف مسلسل 2 ٹیسٹ میچوں میں سینچری بنانے والے تیسرے بھارتی کپتان:شبھمن گل نے سیریز کے دونوں میچوں میں سینچری اسکور کی، اور اس طرح وہ وجے ہزاری اور محمد اظہرالدین کے بعد تیسرے بھارتی کپتان بن گئے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سب سے بڑا بھارتی اسکور:شبھمن گل کی 269 رنز کی اننگز نے ورات کوہلی کا WTC میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اور بھارت کی مہم کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں ڈبل سینچری بنانے والے محض 5 بھارتی کھلاڑیوں میں شامل:شبھمن گل اب سچن ٹنڈولکر، سہواگ، روہت شرما اور ورات کوہلی کے ساتھ اُس نایاب فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں ڈبل سینچری اسکور کی۔
شبھمن گل کی یہ اننگز صرف ایک میچ نہیں، بلکہ ان کے کرکٹنگ کیریئر کا نکتہ عروج ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی کرکٹ قیادت کی نئی راہیں تلاش کر رہی ہے، گل کی یہ کارکردگی اُنہیں نہ صرف ایک مضبوط کپتان بلکہ ایک عالمی سطح کے بلے باز کے طور پر بھی ابھارتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلینڈ ٹیسٹ بھارت سچن ٹنڈولکر شبھمن گل گواسکر ورات کوہلی