مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے، صدر اے این پی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے، صدر اے این پی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے۔صدر اے این پی ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع پر بنائی گئی وزیراعظم کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، کمیٹی میں نامزد چئیرمین کو اے این پی شانگلہ کا صدر بھی قبول نہ کرے، وہ قبائلی علاقوں کی نمائندگی کیسے کرے گا، پنجاب سے لائے گئے کمیٹی اراکین پختون روایات کو کیا جانیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم سے پیچھے ہٹے تو ہم ان لکیروں کو نہیں مانیں گے، 18 جانوں کی قربانی کے بعد بھی ریاست خاموش ہے، یہ معمول نہیں سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کے لیے نہیں آیا، وہ وی آئی پی کو اٹھانے آ گیا، ہمیں صرف دریا ملے، پہاڑ اور میدان ریاست لے گئی، اپنے وسائل پر ایسے لڑیں گے جیسے باپ کی میراث پر لڑتے ہیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ 18ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یہ اسفندیار ولی خان کا حاصل کردہ حق ہے، اگر 25 ویں آئینی ترمیم ختم کرنے کی کوشش ہوئی، تو ہم ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔
صدر اے این پی نے کہا کہ 8 فروری کی خرید و فروخت شرم ناک تھی اور مخصوص نشستوں کا فیصلہ اس سے بھی زیادہ شرم ناک ہے، اگر ان کو لاچکے ہیں تو پھر ان کو مخصوص نشستیں بھی دے دیں، اس وقت آپ کو ڈر نہیں لگا جب آپ ان کو 93 ایم پی ایز دے رہے تھے کیونکہ وردی میں بیٹھ کر لوگوں نے ایک ایک سیٹ کو مینج کیا تھا اور اس کے بدلے پختونخوا سے اربوں روپے گئے ہیں۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے اگر میرے استعفے سے نظام درست ہوتا ہے تو میری سیٹ لے لو، ہم اقتدار کے لیے نہیں، اپنے حقوق کے لیے میدان میں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی پہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ حماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تجاویز موصول؛ مشاورت بھی شروع؛ اسرائیل شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں کا فیصلہ فروری کی خرید و فروخت زیادہ شرم ناک ہے ایمل ولی خان نے صدر اے این پی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
مخصوص سیٹوں کی بحالی: پنجاب اور پختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سینیٹ کی 13 نشستوں پر انتخابات کے لیے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو منعقد ہوگی۔ ان میں خیبرپختونخوا سے 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔ یہ وہی نشستیں ہیں جن پر انتخابات اپریل میں ہونے تھے، تاہم صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے باعث الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔
اب چونکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے ذریعے مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی کا حکم جاری کیا، تو الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو ان ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرکے عملدرآمد یقینی بنایا۔ اس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو حلف برداری کے لیے خطوط بھی روانہ کر دیے ہیں۔
اس پیش رفت کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا سے ثانیہ نشتر کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست پر بھی الیکشن کمیشن نے الگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس نشست کے لیے پبلک نوٹس 9 جولائی کو جاری ہوگا، کاغذات نامزدگی 10 اور 11 جولائی کو جمع ہوں گے، جانچ پڑتال 16 جولائی کو ہوگی اور پولنگ 31 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔
اسی طرح پنجاب سے سینیٹر ساجد میر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر بھی انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حلقے میں ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست 15 جولائی کو جاری کرے گا جب کہ کاغذات نامزدگی 16 جولائی تک واپس لیے جا سکیں گے۔ پولنگ 21 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگی۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں بھی سرگرمیوں کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر بھی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر 8 جولائی کو پبلک نوٹس جاری کرے گا، کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی کو داخل کیے جا سکیں گے، جانچ پڑتال 14 جولائی کو ہوگی جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست 24 جولائی کو جاری کی جائے گی۔