وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات؛ملک بھر کی سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی
وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سیکیورٹی کے حوالے سے لئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی.وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ، وزیراعظم کی صوبائی انتظامیہ، پولیس سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی پزیرائی کی
نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں
وزیراعظم نے کہا صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کی موثر اور پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا ،وزیر داخلہ نے کہاحکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے ۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا
دوحہ میں حماس اسرائیل مذاکرات کی ٹیبل پھر سج گئی، اسرائیلی وفد کل جائےگا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ یوم عاشور
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔