یوم عاشور پر زبردست انتظامات، وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور ملک بھر کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سیکیورٹی کے حوالے سے لئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثر و پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات اورعوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوم عاشور کے وزیر داخلہ
پڑھیں:
پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں، سردار سلیم حیدر
راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور بہترین ہے۔ راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردست کام کیا اور زبردست انتظامات کیے، اچھے انتظامات ہیں، آج یوم عاشورہ کے جلوس امن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے، قبل ازیں انہوں نے لاہور میں بھی امام بارگاہوں کے دورے کیے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے کے دوران شہریوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا، ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، امن کمیٹی نے زبردست انداز میں کام کیا، تمام جلوس شام تک اختتام پذیر ہوئے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، اب حالات بہت بہتر ہیں، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ آزادی کے ساتھ اپنی عبادت کرے۔ سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ مرکزی جلوس میں شامل تھے، ہر کوئی افسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، ملک کے لیے سب نے کام کرنا ہے، محرم الحرام میں ایک بہترین فضا قائم ہوئی، سب کو حصہ بننا ہو گا۔