ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے دار الحکومت مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز مظفر آباد سے 10 کلومیٹر شمال مشرق میں 18 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ عرصے میں زلزلوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کراچی میں یکم سے 8 جون کے دوران معمولی نوعیت کے 32 زلزلے محسوس کیے گئے تھے، جبکہ جون کے 22 دنوں کے دوران زلزلے کے 57 جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 3.
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔