Daily Mumtaz:
2025-07-07@11:48:48 GMT

مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 3.5 شدت کے زلزلے کا مرکز مظفر آباد سے 10 کلومیٹر شمال مشرق میں 18 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ عرصے میں زلزلوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کراچی میں یکم سے 8 جون کے دوران معمولی نوعیت کے 32 زلزلے محسوس کیے گئے تھے جبکہ جون کے 22 دنوں کے دوران زلزلے کے 57 جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 3.

2 سے 3.6 کے درمیان محسوس کی گئی تھی۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محسوس کی زلزلے کے

پڑھیں:

لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بڑھتے ہوئے جرائم کیوجہ سے دہلی جرائم کا مرکز بن گیا، دیویندر یادو

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ امت شاہ، ریاستی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور پولیس کمشنر سمیت اعلیٰ افسران نے دہلی کی سیکورٹی کو چاق و چوبند بنانے کیلئے 2 بار میٹنگ کی لیکن لوٹ، ڈکیتی، قتل اور خواتین کیساتھ ہو رہے جرائم میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جرائم کے واقعات میں روز بروز ہو رہے اضافے پر کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں روزانہ بڑھتے جرائم کے معاملوں سے بے پرواہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اپنی 100 دنوں کی ناکامی کو بھلا چکی ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کے بجائے اپنے محل کی تزئین میں مصروف ہیں جبکہ ان کی ناک کے نیچے لاجپت نگر میں 42 سالہ ایک خاتون اور ان کے 14 سالہ بیٹے کا قتل کر دیا گیا، جس پر دہلی حکوت خاموشی اختیار کئے ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جرائم کے اضافے کی وجہ سے دہلی جرائم کی دارالحکومت بن چکی ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں آئے دن آبروریزی اور خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات بڑھتے جا رہے ہیں۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ریاستی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور پولیس کمشنر سمیت اعلیٰ افسران نے دہلی کی سیکورٹی کو چاق و چوبند بنانے کے لئے 2 بار میٹنگ کی لیکن لوٹ، ڈکیتی، قتل اور خواتین کے ساتھ ہو رہے جرائم میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا بھارتی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کی میٹنگیں صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ مرکز اور دہلی میں بی جے پی کی حکومت ہے تب حفاظتی انتظامات کو درست کر کے پولیس کی نگرانی بڑھانے میں کوئی پہل کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو بیان بازی اور رسمی کارروائیوں کے بجائے عملی کارروائی کرتے ہوئے دہلی کے لاء اینڈ آرڈر کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مظفر آباد کا انوکھا ریسٹورنٹ جہاں گھر کے بنے روایتی کشمیری کھانے ملتے ہیں
  • اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز  بن گیا
  • اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
  • امت کی عقیدت و محبت کا مرکز خانوادۂ نبوت
  • جاپان : زلزلے سے متاثرہ جزیرے سے شہریوں کا انخلا
  • لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بڑھتے ہوئے جرائم کیوجہ سے دہلی جرائم کا مرکز بن گیا، دیویندر یادو
  • مظفرآباد، سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق
  • مظفرآباد میں افسوسناک حادثہ: سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
  • وادی نیلم کار حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی