ن لیگ کا ثمر بلور کو رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکمراں جماعت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور کو ن لیگ نے رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والی ثمر بلور سے متعلق پارٹی قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے ثمر بلور سے متعلق پارٹی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔
آج ثمر بلور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثمر بلور کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی خیبر پختونخوا میں مضبوط ہو گی۔
مزیدپڑھیں:حج 2026ء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثمر بلور
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
—ویڈیو گریب، میاں شہباز شریف فیس بک آفیشل اکاؤنٹوزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا طیارہ جب سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوا تو سعودی لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے طیارے کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طیارے کو حصار میں لیا۔
وزیرِ اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے ہیں۔
ایئر پورٹ پر ریاض کے نائب گورنر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ریاض آمد پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے اور وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیرِ اعظم کو سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
سعودی عرب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف قصرِ یمامہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔