فیلڈ مارشل کے صدارتی عہدے اور زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے صدارتی عہدے اور زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے موجودہ سیاسی ماحول میں ایک بار پھر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری مستعفی ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیا صدر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ان قیاس آرائیوں نے نہ صرف سیاسی مبصرین کو حیرت میں مبتلا کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی ہلچل پیدا کر دی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان تمام افواہوں کو قطعی بے بنیاد، گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے باضابطہ بیان میں محسن نقوی نے واضح طور پر کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کا کوئی تصور موجود نہیں ہے اور نہ ہی صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا پروپیگنڈا ہے، جس کا مقصد قومی قیادت اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ کس نے گھڑا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہا ہے اور اس افواہ سے کس کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اس مہم کے پیچھے مخصوص عناصر ہیں جو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے زور دیا کہ صدر آصف علی زرداری اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات نہایت مثبت، مضبوط اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ ان کے مطابق ایسی افواہوں سے ان تعلقات کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، بلکہ یہ جھوٹے بیانیے خود بے نقاب ہو کر عوام کے اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مکمل توجہ پاکستان کے استحکام، سلامتی اور قومی وحدت پر مرکوز ہے اور وہ کسی سیاسی عہدے کے خواہش مند نہیں۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سیاسی افق پر بے یقینی اور افواہیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہیں۔ ایسے میں محسن نقوی کا یہ واضح اور دو ٹوک مؤقف سیاسی ماحول کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وزیر داخلہ فیلڈ مارشل
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔