اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کے کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کیخلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔
ضلع کچہری لاہور میں معروف اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے مقدمے پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے زین علی قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا ہے، ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کا مدعیہ سے متعلق نامناسب کمنٹس سے اسکی عزت کو نقصان پہنچا عدالت ملزم کی ضمانت مسترد کرتی ہے جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم بھی دیا کہ ملزم کے خلاف چالان جمع کروائے۔
واضح رہے کہ مدعیہ کے مطابق ملزم نے یوٹیوب کے پروگرام میں بطور میزبان نامناسب کمنٹس کا استعمال کیا اور ایف آئی اے لاہور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں خارج
اے ٹی سی کے جج نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف خان، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔