کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن، کون کون سے علاقے شامل؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: لیاری میں عمارت گرنے اور اس سانحے میں ایس بی سی اے کے اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی گرفتاری کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس بی سی اے نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی اور زیرِ تعمیر غیر قانونی عمارتوں کو فوری طور پر گرا دیا جائے گا، اور اس کے لیے ایک فیصلہ کن منصوبہ بندی مرتب کی گئی ہے۔
یہ کارروائیاں کراچی کے مختلف علاقوں میں عمل میں لائی جائیں گی، اور انہدام پر آنے والے اخراجات متعلقہ عمارت مالکان سے وصول کیے جائیں گے۔ اگر مالکان رقم ادا کرنے سے انکار کریں، تو یہ رقم ٹیکس کی مد میں وصول کی جائے گی۔
منصوبے کے تحت انسدادِ تجاوزات کی یہ مہم گنجان آباد علاقوں سے شروع کی جائے گی، جس میں ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔
ایس بی سی اے نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انہدام کے عمل میں تمام حفاظتی اقدامات اور قانونی ضوابط پر مکمل عمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز، ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن کو فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لیاری کے بغدادی علاقے میں ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ہو گا، اس کا فیصلہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ہو جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، اور پاکستانی کرکٹ لوورز نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے توقعات باندھ لیں۔