قومی ٹیم میں ہیرو اور ناکام عاشق کون؟ سلمان علی آغا نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پی سی بی ڈیجیٹل کے ساتھ دلچسپ سیشن میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ دوسری کا کبھی سوچا نہیں، ایک شادی سے شوق پورا ہوگیا۔قومی کرکٹ ٹیم پرفلم بنائی تو بابراعظم ہیرو اور حارث رؤف ولن ہوں گے جبکہ عبداللہ شفیق ناکام عاشق ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے پی سی بی ڈیجیٹل نے دلچسپ سوال و جواب کا سیشن کیا۔ جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے مزاح سے بھرپور جوابات دیے۔
ایک سوال کے جواب میں سلمان علی آغا نے کہا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو کوئی بزنس مین ہوتا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں فلم بنانے میں کھلاڑیوں کے کردار پر سلمان آغا نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز پر فلم میں بابراعظم ہیرو، ولن حارث رؤف،حسن علی کامیڈی، گلوکارفخرزمان اور ناکام عاشق عبداللہ شفیق ہوتا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غائبی طاقت ملے تو دنیا سے سوشل میڈیا ختم کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ بچپن میں زیادہ کھیلنے اور پڑھائی نہ کرنے پر مار پڑتی تھی۔اب مشکل میں فیملی کے بعد سعود شکیل کو فون کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ بابراعظم ٹیم میں سب سے زیادہ شاہ خرچ ہیں۔شاداب سے بھوک برداشت نہیں ہوتی جبکہ صائم ایوب کھانے کے بے حد شوقین ہیں۔
ایک اور شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دوسری کا کبھی نہیں سوچا ایک شادی سے شوق پورا ہو گیا۔
آخر میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آخری گیند پر چھ رنز چاہیے ہوں تو میں حسن نواز کو موقع دوں گا۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ کے ٹیرف کا منہ توڑ جواب دیں گے،برازیلی صدر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوال کے جواب میں سلمان علی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
دورہ بنگلادیش و ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ تیسرے دن بھی جاری
دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے جاری تربیتی کیمپ کے تیسرے دن جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان علی آغا الیون اور صائم الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ صائم ایوب الیون نے7 وکٹوں سے جیت لیا۔
دورہ بنگلادیش کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بنانے والے بابر اعظم اور محمد رضوان نے بیٹنگ میں جوہر دکھائے جبکہ شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر نے بولنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔
سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 29 گیندوں پر 33، محمد رضوان نے 12 گیندوں پر 24، سلمان علی آغا نے 18 گیندوں پر 32، حسین طلعت نے 26 گیندوں پر 40 اور خوش دل شاہ نے 12 گیندوں پر 15 رنز اسکور کیے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 3 اوورز میں 35 رنز کے عوض 2 وکٹوں کا سودا کیا۔
جواب میں صائم الیون نے ہدف 18.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حسن نواز 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فخر زمان نے 51، کپتان سلمان آغا نے 32 جبکہ صائم ایوب نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
صفیان مقیم نے دو وکٹیں لیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا۔